حیدرآباد۔17ستمبر(اعتماد نیوز) 17ستمبر جس دن حیدرآباد دکن اسٹیٹ کو انڈین
یونین میں ضم کیا گیا اس دن آج کانگریس ‘ ٹی آر ایس ‘ بی جے پی اور تلگو
دیشم کے دفاتر میں یوم انضمام منایا گیا۔ چنانچہ آج گاندھی بھون میں منعقدہ
یوم انضمام کے موقع پر صدر پردیش تلنگانہ پی لکشمیا نے قومی پرچم کو
لہرایا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کو انڈین یونین میں ضم کرنے کا اعزاز
کانگریس ہی کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے ٹی آر ایس پر الزام لگایا کہ ٹی آر ایس
اس معاملہ میں
غفلت برت رہی ہے۔ اسکے علاوہ تلنگانہ بھون میں بھی یوم
انضمام منایا گیا۔ ریاستی وزیر داخلہ نے تلنگانہ بپون میں قومی پرچم کو
لہرایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کو انڈین یونین میں ملانے پر
ہم نظام ہشتم میر عثمان علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اسکے علاوہ تلگو
دیشم دفتر این ٹی آر بھون میں آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو
نائیڈو نے قومی پرچم کو لہرایا اور زپر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ اس دن
حیدرآباد کی عوام کو نظام حکومت سے چھٹکارا ملا۔